ثُمَّ لَتُسْأَلُنَّ يَوْمَئِذٍ عَنِ النَّعِيمِ
احمد علی
پھر اس دن تم سے نعمتوں کے متعلق پوچھا جائے گا
جالندہری
پھر اس روز تم سے (شکر) نعمت کے بارے میں پرسش ہو گی
علامہ جوادی
اور پھر تم سے اس دن نعمت کے بارے میں سوال کیا جائے گا
محمد جوناگڑھی
پھر اس دن تم سے ضرور بالضرور نعمتوں کا سوال ہوگا
احمد رضا خان
پھر بیشک ضرور اس دن تم سے نعمتوں کی پرسش ہوگی
ابوالاعلی مودودی
پھر ضرور اُس روز تم سے اِن نعمتوں کے بارے میں جواب طلبی کی جائے گی
محمد حسین نجفی
پھر اس دن تم سے نعمتوں کے بارے میں ضرور بازپُرس کی جائے گی۔
طاہر القادری
پھر اس دن تم سے (اﷲ کی) نعمتوں کے بارے میں ضرور پوچھا جائے گا (کہ تم نے انہیں کہاں کہاں اور کیسے کیسے خرچ کیا تھا)،
: