إِنَّ الْإِنْسَانَ لَفِي خُسْرٍ
احمد علی
بے شک انسان گھاٹے میں ہے
جالندہری
کہ انسان نقصان میں ہے
علامہ جوادی
بے شک انسان خسارہ میں ہے
محمد جوناگڑھی
بیشک (بالیقین) انسان سرتا سر نقصان میں ہے
احمد رضا خان
بیشک آدمی ضرور نقصان میں ہے
ابوالاعلی مودودی
انسان درحقیقت بڑے خسارے میں ہے
محمد حسین نجفی
یقیناً (ہر) انسان گھاٹے میں ہے۔
طاہر القادری
بیشک انسان خسارے میں ہے (کہ وہ عمرِ عزیز گنوا رہا ہے)،