فَجَعَلَهُمْ كَعَصْفٍ مَأْكُولٍ
احمد علی
پھر انہیں کھائے ہوئے بھس کی طرح کر ڈالا
جالندہری
تو ان کو ایسا کر دیا جیسے کھایا ہوا بھس
علامہ جوادی
پھر انہوں نے ان سب کو چبائے ہوئے بھوسے کے مانند بنادیا
محمد جوناگڑھی
پس انہیں کھائے ہوئے بھوسے کی طرح کردیا
احمد رضا خان
تو انہیں کر ڈالا جیسے کھائی کھیتی کی پتی (بھوسہ)
ابوالاعلی مودودی
پھر اُن کا یہ حال کر دیا جیسے جانوروں کا کھایا ہوا بھوسا
محمد حسین نجفی
آخرکار اللہ نے انہیں (مویشیوں کے) کھائے ہوئے بھو سے کی طرح کر دیا۔
طاہر القادری
پھر (اﷲ نے) ان کو کھائے ہوئے بھوسے کی طرح (پامال) کر دیا،
: