لَا أَعْبُدُ مَا تَعْبُدُونَ
احمد علی
نہ تومیں تمہارے معبودوں کی عبادت کرتا ہوں
جالندہری
جن (بتوں) کو تم پوچتے ہو ان کو میں نہیں پوجتا
علامہ جوادی
میں ان خداؤں کی عبادت نہیں کرسکتا جن کی تم پوجا کرتے ہو
محمد جوناگڑھی
نہ میں عبادت کرتا ہوں اس کی جس کی تم عبادت کرتے ہو
احمد رضا خان
نہ میں پوجتا ہوں جو تم پوجتے ہو،
ابوالاعلی مودودی
میں اُن کی عبادت نہیں کرتا جن کی عبادت تم کرتے ہو
محمد حسین نجفی
میں ان (بتوں) کی عبادت نہیں کرتا جن کی تم عبادت کرتے ہو۔
طاہر القادری
میں ان (بتوں) کی عبادت نہیں کرتا جنہیں تم پوجتے ہو،