وَلَا أَنْتُمْ عَابِدُونَ مَا أَعْبُدُ
احمد علی
اور نہ تم میرے معبود کی عبادت کرو گے
جالندہری
اور نہ تم اس کی بندگی کرنے والے (معلوم ہوتے) ہو جس کی میں بندگی کرتا ہوں
علامہ جوادی
اور نہ تم میرے معبود کے عبادت گزار ہو
محمد جوناگڑھی
اور نہ تم اس کی عبادت کرنے والے ہو جس کی میں عبادت کر رہا ہوں
احمد رضا خان
اور نہ تم پوجو گے جو میں پوجتا ہوں،
ابوالاعلی مودودی
اور نہ تم اُس کی عبادت کرنے والے ہو جس کی عبادت میں کرتا ہوں
محمد حسین نجفی
اور نہ تم (اللہ) کی عبادت کرنے والے ہو جس کی میں عبادت کرتا ہوں۔
طاہر القادری
اور نہ (ہی) تم اس کی عبادت کرنے والے ہو جس (رب) کی میں عبادت کرتا ہوں،