قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ
احمد علی
کہہ دو میں لوگوں کے رب کی پناہ میں آیا
جالندہری
کہو کہ میں لوگوں کے پروردگار کی پناہ مانگتا ہوں
علامہ جوادی
اے رسول کہہ دیجئے کہ میں انسانوں کے پروردگار کی پناہ چاہتا ہوں
محمد جوناگڑھی
آپ کہہ دیجئے! کہ میں لوگوں کے پروردگار کی پناه میں آتا ہوں
احمد رضا خان
تم کہو میں اس کی پناہ میں آیا جو سب لوگوں کا رب
ابوالاعلی مودودی
کہو، میں پناہ مانگتا ہوں انسانوں کے رب
محمد حسین نجفی
(اے رسول(ص)) آپ(ص) کہہ دیجئے! کہ میں پناہ لیتا ہوں سب لوگوں کے پروردگار کی۔
طاہر القادری
آپ عرض کیجئے کہ میں (سب) انسانوں کے رب کی پناہ مانگتا ہوں،
: