مِنْ شَرِّ الْوَسْوَاسِ الْخَنَّاسِ
احمد علی
اس شیطان کے شر سے جووسوسہ ڈال کر چھپ جاتا ہے
جالندہری
(شیطان) وسوسہ انداز کی برائی سے جو (خدا کا نام سن کر) پیچھے ہٹ جاتا ہے
علامہ جوادی
شیطانی وسواس کے شر سے جو نام خدا سن کر پیچھے ہٹ جاتا ہے
محمد جوناگڑھی
وسوسہ ڈالنے والے پیچھے ہٹ جانے والے کے شر سے
احمد رضا خان
اس کے شر سے جو دل میں برے خطرے ڈالے اور دبک رہے
ابوالاعلی مودودی
اُس وسوسہ ڈالنے والے کے شر سے جو بار بار پلٹ کر آتا ہے
محمد حسین نجفی
بار بار وسوسہ ڈالنے بار بار پسپا ہونے والے کے شر سے۔
طاہر القادری
وسوسہ انداز (شیطان) کے شر سے جو (اﷲ کے ذکر کے اثر سے) پیچھے ہٹ کر چھپ جانے والا ہے،