مَتَاعٌ قَلِيلٌ وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ
احمد علی
تھوڑا سا فائدہ اٹھا لیں اوران کے لیے دردناک عذاب ہے
جالندہری
(جھوٹ کا) فائدہ تو تھوڑا سا ہے مگر (اس کے بدلے) ان کو عذاب الیم بہت ہوگا
علامہ جوادی
یہ دنیا صرف ایک مختصر لذّت ہے اور اس کے بعد ان کے لئے بڑا دردناک عذاب ہے
محمد جوناگڑھی
انہیں بہت معمولی فائده ملتا ہے اور ان کے لئے ہی دردناک عذاب ہے
احمد رضا خان
تھوڑا برتنا ہے اور ان کے لیے دردناک عذاب
ابوالاعلی مودودی
دنیا کا عیش چند روزہ ہے آخرکار اُن کے لیے دردناک سزا ہے
محمد حسین نجفی
اس افترا پردازی کا چند روزہ فائدہ ہے (آخرکار) ان کے لئے دردناک عذاب ہے۔
طاہر القادری
فائدہ تھوڑا ہے مگر ان کے لئے عذاب (بڑا) دردناک ہے،