وَإِذًا لَآتَيْنَاهُمْ مِنْ لَدُنَّا أَجْرًا عَظِيمًا
احمد علی
اور اس وقت البتہ ہم ان کو اپنے ہاں سے بڑا ثواب دیتے
جالندہری
اور ہم ان کو اپنے ہاں سے اجر عظیم بھی عطا فرماتے
علامہ جوادی
اور ہم انہیں اپنی طرف سے اج» عظیم بھی عطا کرتے
محمد جوناگڑھی
اور تب تو انہیں ہم اپنے پاس سے بڑا ﺛواب دیں
احمد رضا خان
اور ایسا ہوتا تو ضرور ہم انہیں اپنے پاس سے بڑا ثواب دیتے
ابوالاعلی مودودی
اور جب یہ ایسا کرتے تو ہم انہیں اپنی طرف سے بہت بڑا اجر دیتے
محمد حسین نجفی
اور اس وقت ہم انہیں اپنی طرف سے بڑا اجر دیتے۔
طاہر القادری
اور اس وقت ہم بھی انہیں اپنے حضور سے عظیم اجر عطا فرماتے،
: