رَبُّ الْمَشْرِقَيْنِ وَرَبُّ الْمَغْرِبَيْنِ
احمد علی
وہ دونوں مشرقوں اور مغربوں کا مالک ہے
جالندہری
وہی دونوں مشرقوں اور دونوں مغربوں کا مالک (ہے)
علامہ جوادی
وہ چاند اور سورج دونوں کے مشرق اور مغرب کا مالک ہے
محمد جوناگڑھی
وه رب ہے دونوں مشرقوں اور دونوں مغربوں کا
احمد رضا خان
دونوں پورب کا رب اور دونوں پچھم کا رب
ابوالاعلی مودودی
دونوں مشرق اور دونوں مغرب، سب کا مالک و پروردگار وہی ہے
محمد حسین نجفی
وہی دونوں مشرقوں کا پروردگار ہے اور وہی دونوں مغربوں کا مالک و پروردگار ہے۔
طاہر القادری
(وہی) دونوں مشرقوں کا مالک ہے اور (وہی) دونوں مغربوں کا مالک ہے،