بَيْنَهُمَا بَرْزَخٌ لَا يَبْغِيَانِ
احمد علی
ان دونوں میں پردہ ہے کہ وہ حد سے تجاوز نہیں کرسکتے
جالندہری
دونوں میں ایک آڑ ہے کہ (اس سے) تجاوز نہیں کرسکتے
علامہ جوادی
ان کے درمیان حد فا صلِ ہے کہ ایک دوسرے پر زیادتی نہیں کرسکتے
محمد جوناگڑھی
ان دونوں میں ایک آڑ ہے کہ اس سے بڑھ نہیں سکتے
احمد رضا خان
اور ہے ان میں روک کہ ایک دوسرے پر بڑھ نہیں سکتا
ابوالاعلی مودودی
پھر بھی اُن کے درمیان ایک پردہ حائل ہے جس سے وہ تجاوز نہیں کرتے
محمد حسین نجفی
ان دونوں کے درمیان ایک فاصلہ ہے جس سے وہ تجاوز نہیں کرتے۔
طاہر القادری
اُن دونوں کے درمیان ایک آڑ ہے وہ (اپنی اپنی) حد سے تجاوز نہیں کرسکتے،
: