وَيَبْقَىٰ وَجْهُ رَبِّكَ ذُو الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ
احمد علی
اور آپ کے پروردگار کی ذات باقی رہے گی جو بڑی شان اور عظمت والا ہے
جالندہری
اور تمہارے پروردگار ہی کی ذات (بابرکات) جو صاحب جلال وعظمت ہے باقی رہے گی
علامہ جوادی
صرف تمہاری رب کی ذات جو صاحبِ جلال و اکرام ہے وہی باقی رہنے والی ہے
محمد جوناگڑھی
صرف تیرے رب کی ذات جو عظمت اور عزت والی ہے باقی ره جائے گی
احمد رضا خان
اور باقی ہے تمہارے رب کی ذات عظمت اور بزرگی والا
ابوالاعلی مودودی
اور صرف تیرے رب کی جلیل و کریم ذات ہی باقی رہنے والی ہے
محمد حسین نجفی
اور آپ(ص) کے پروردگار کی ذات باقی رہے گی جو عظمت و اکرام والی ہے۔
طاہر القادری
اور آپ کے رب ہی کی ذات باقی رہے گی جو صاحبِ عظمت و جلال اور صاحبِ انعام و اکرام ہے،