سَنَفْرُغُ لَكُمْ أَيُّهَ الثَّقَلَانِ
احمد علی
اے جن و انس ہم تمہارے لیے جلد ہی فارغ ہو جائیں گے
جالندہری
اے دونوں جماعتو! ہم عنقریب تمہاری طرف متوجہ ہوتے ہیں
علامہ جوادی
اے دونوں گروہو ہم عنقریب ہی تمہاری طرف متوجہ ہوں گے
محمد جوناگڑھی
(جنوں اور انسانوں کے گروہو!) عنقریب ہم تمہاری طرف پوری طرح متوجہ ہو جائیں گے
احمد رضا خان
جلد سب کام نبٹا کر ہم تمہارے حساب کا قصد فرماتے ہیں اے دونوں بھاری گروہ
ابوالاعلی مودودی
اے زمین کے بوجھو، عنقریب ہم تم سے باز پرس کرنے کے لیے فارغ ہوئے جاتے ہیں
محمد حسین نجفی
اے جن وانس ہم عنقریب (تمہاری خبر لینے کیلئے) تمہاری طرف متوجہ ہو نے والے ہیں۔
طاہر القادری
اے ہر دو گروہانِ (اِنس و جِن!) ہم عنقریب تمہارے حساب کی طرف متوّجہ ہوتے ہیں،