هَٰذِهِ جَهَنَّمُ الَّتِي يُكَذِّبُ بِهَا الْمُجْرِمُونَ
احمد علی
یہی وہ دوزخ ہے جسے مجرم جھٹلاتے تھے
جالندہری
یہی وہ جہنم ہے جسے گنہگار لوگ جھٹلاتے تھے
علامہ جوادی
یہی وہ جہنّم ہے جس کا مجرمین انکار کررہے تھے
محمد جوناگڑھی
یہ ہے وه جہنم جسے مجرم جھوٹا جانتے تھے
احمد رضا خان
یہ ہے وہ جہنم جسے مجرم جھٹلاتے ہیں،
ابوالاعلی مودودی
(اُس وقت کہا جائے گا) یہ وہی جہنم ہے جس کو مجرمین جھوٹ قرار دیا کرتے تھے
محمد حسین نجفی
یہی وہ دوزخ ہے جسے مجرم لوگ جھٹلایا کرتے تھے۔
طاہر القادری
(اُن سے کہا جائے گا:) یہی ہے وہ دوزخ جسے مجرِم لوگ جھٹلایا کرتے تھے،