قَالُوا يَا مُوسَىٰ إِمَّا أَنْ تُلْقِيَ وَإِمَّا أَنْ نَكُونَ نَحْنُ الْمُلْقِينَ
احمد علی
کہا اے موسیٰ یا تو تو ڈال یا ہم ڈالتے ہیں
جالندہری
(جب فریقین روزِ مقررہ پر جمع ہوئے تو) جادوگروں نے کہا کہ موسیٰ یا تو تم (جادو کی چیز) ڈالو یا ہم ڈالتے ہیں
علامہ جوادی
ان لوگوں نے کہا کہ موسٰی علیھ السّلامآپ عصاپھیکنیں گے یا ہم اپنے کام کا آغاز کریں
محمد جوناگڑھی
ان ساحروں نے عرض کیا کہ اے موسیٰ! خواه آپ ڈالئے اور یا ہم ہی ڈالیں؟
احمد رضا خان
بولے اے موسیٰ یا تو آپ ڈالیں یا ہم ڈالنے والے ہوں
ابوالاعلی مودودی
پھر اُنہوں نے موسیٰؑ سے کہا "تم پھینکتے ہو یا ہم پھینکیں؟"
محمد حسین نجفی
انہوں نے کہا اے موسیٰ یا تم (پہلے) پھینکو یا پھر ہم ہی پھینکتے ہیں۔
طاہر القادری
ان جادوگروں نے کہا: اے موسٰی! یا تو (اپنی چیز) آپ ڈال دیں یا ہم ہی (پہلے) ڈالنے والے ہوجائیں،