قَالُوا إِنَّا إِلَىٰ رَبِّنَا مُنْقَلِبُونَ
احمد علی
انہوں نے کہا ہمیں تو اپنے رب کی طرف لوٹ کر جانا ہی ہے
جالندہری
وہ بولے کہ ہم تو اپنے پروردگار کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں
علامہ جوادی
ان لوگوں نے جواب دیا کہ ہم لوگ بہرحال اپنے پروردگار کی بارگاہ میں پلٹ کر جانے والے ہیں
محمد جوناگڑھی
انہوں نے جواب دیا کہ ہم (مر کر) اپنے مالک ہی کے پاس جائیں گے
احمد رضا خان
بولے ہم اپنے رب کی طرف پھرنے والے ہیں
ابوالاعلی مودودی
انہوں نے جواب دیا "بہر حال ہمیں پلٹنا اپنے رب ہی کی طرف ہے
محمد حسین نجفی
انہوں نے کہا (ہمیں کیا پروا ہے) ہم لوگ بہرحال اپنے پروردگار کی طرف پلٹ کر جانے والے ہیں۔
طاہر القادری
انہوں نے کہا: بیشک ہم اپنے رب کی طرف پلٹنے والے ہیں،
: