بِأَنَّ رَبَّكَ أَوْحَىٰ لَهَا
احمد علی
اس لئے کہ آپ کا رب اس کو حکم دے گا
جالندہری
کیونکہ تمہارے پروردگار نے اس کو حکم بھیجا (ہوگا)
علامہ جوادی
کہ تمہارے پروردگار نے اسے اشارہ کیا ہے
محمد جوناگڑھی
اس لئے کہ تیرے رب نے اسے حکم دیا ہوگا
احمد رضا خان
اس لیے کہ تمہارے رب نے اسے حکم بھیجا
ابوالاعلی مودودی
کیونکہ تیرے رب نے اُسے (ایساکرنے کا) حکم دیا ہوگا
محمد حسین نجفی
کیونکہ تمہارے پروردگار کا اسے یہی حکم ہوگا۔
طاہر القادری
اس لئے کہ آپ کے رب نے اس کے لئے تیز اشاروں (کی زبان) کو مسخر فرما دیا ہوگا،