أَلْهَاكُمُ التَّكَاثُرُ
احمد علی
تمہیں حرص نے غافل کر دیا
جالندہری
(لوگو) تم کو (مال کی) بہت سی طلب نے غافل کر دیا
علامہ جوادی
تمہیں باہمی مقابلہ کثرت مال و اولاد نے غافل بنادیا
محمد جوناگڑھی
زیادتی کی چاہت نے تمہیں غافل کردیا
احمد رضا خان
تمہیں غافل رکھا مال کی زیادہ طلبی نے
ابوالاعلی مودودی
تم لوگوں کو زیادہ سے زیادہ اور ایک دوسرے سے بڑھ کر دنیا حاصل کرنے کی دھن نے غفلت میں ڈال رکھا ہے
محمد حسین نجفی
تمہیں کثرت (مال و اولاد) کی مسابقت نے غفلت میں رکھا۔
طاہر القادری
تمہیں کثرتِ مال کی ہوس اور فخر نے (آخرت سے) غافل کر دیا،
: