إِنَّا أَعْطَيْنَاكَ الْكَوْثَرَ
احمد علی
بے شک ہم نے آپ کو کوثر دی
جالندہری
(اے محمدﷺ) ہم نے تم کو کوثر عطا فرمائی ہے
علامہ جوادی
بے شک ہم نے آپ کو کوثر عطا کیا ہے
محمد جوناگڑھی
یقیناً ہم نے تجھے (حوض) کوﺛر (اور بہت کچھ) دیا ہے
احمد رضا خان
اے محبوب! بیشک ہم نے تمہیں بے شمار خوبیاں عطا فرمائیں
ابوالاعلی مودودی
(اے نبیؐ) ہم نے تمہیں کوثر عطا کر دیا
محمد حسین نجفی
(اے رسول(ص)) ہم نے آپ(ص) کو کوثر عطا کی ہے۔
طاہر القادری
بیشک ہم نے آپ کو (ہر خیر و فضیلت میں) بے انتہا کثرت بخشی ہے٭، ٭ کوثر سے مراد حوضِ کوثر یا نہرِ جنت بھی ہے اور قرآن اور نبوت و حکمت بھی، فضائل و معجزات کی کثرت یا اصحاب و اتباع اور امت کی کثرت بھی مراد لی گئی ہے۔ رفعتِ ذکر اور خلقِ عظیم بھی مراد ہے اور دنیا و آخرت کی نعمتیں بھی، نصرتِ الٰہیہ اور کثرتِ فتوحات بھی مراد ہیں اور روزِ قیامت مقامِ محمود اور شفاعتِ عظمیٰ بھی مراد لی گئی ہے۔
: