وَالْأَرْضَ وَضَعَهَا لِلْأَنَامِ
احمد علی
اور اس نے خلقت کے لیے زمین کو بچھا دیا
جالندہری
اور اسی نے خلقت کے لئے زمین بچھائی
علامہ جوادی
اور اسی نے زمین کو انسانوں کے لئے وضع کیا ہے
محمد جوناگڑھی
اور اسی نے مخلوق کے لیے زمین بچھا دی
احمد رضا خان
اور زمین رکھی مخلوق کے لیے
ابوالاعلی مودودی
زمین کو اس نے سب مخلوقات کے لیے بنایا
محمد حسین نجفی
اور اس نے زمین کو تمام مخلوق کیلئے بنایا۔
طاہر القادری
زمین کو اسی نے مخلوق کے لئے بچھا دیا،
: