مَرَجَ الْبَحْرَيْنِ يَلْتَقِيَانِ
احمد علی
اس نے دو سمندر ملا دیئے جو باہم ملتے ہیں
جالندہری
اسی نے دو دریا رواں کئے جو آپس میں ملتے ہیں
علامہ جوادی
اس نے دو دریا بہائے ہیں جو آپس میں مل جاتے ہیں
محمد جوناگڑھی
اس نے دو دریا جاری کر دیے جو ایک دوسرے سے مل جاتے ہیں
احمد رضا خان
اس نے دو سمندر بہائے کہ دیکھنے میں معلوم ہوں ملے ہوئے
ابوالاعلی مودودی
دو سمندروں کو اس نے چھوڑ دیا کہ باہم مل جائیں
محمد حسین نجفی
اسی نے دو دریا جاری کئے جو آپس میں مل رہے ہیں۔
طاہر القادری
اسی نے دو سمندر رواں کئے جو باہم مل جاتے ہیں،
: