قَالَ نَعَمْ وَإِنَّكُمْ لَمِنَ الْمُقَرَّبِينَ
احمد علی
کہا ہاں اور بے شک تم مقرب ہو جاؤ گے
جالندہری
(فرعون نے) کہا ہاں (ضرور) اور (اس کے علاوہ) تم مقربوں میں داخل کرلیے جاؤ گے
علامہ جوادی
. فرعون نے کہا بیشک تم میرے دربار میں مقرب ہوجاؤ گے
محمد جوناگڑھی
فرعون نے کہا کہ ہاں اور تم مقرب لوگوں میں داخل ہو جاؤ گے
احمد رضا خان
بولا ہاں اور اس وقت تم مقرب ہوجا ؤ گے،
ابوالاعلی مودودی
فرعون نے جواب دیا "ہاں، اور تم مقرب بارگاہ ہو گے"
محمد حسین نجفی
فرعون نے کہا ہاں۔ اور اس کے علاوہ تم ہمارے مقرب بارگاہ لوگوں میں سے ہو جاؤگے۔
طاہر القادری
فرعون نے کہا: ہاں! اور بیشک (عام اُجرت تو کیا اس صورت میں) تم (میرے دربار کی) قربت والوں میں سے ہو جاؤ گے،