فَوَقَعَ الْحَقُّ وَبَطَلَ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ
احمد علی
پھر حق ظاہر ہو گیا اور جو انہوں نے بنایا تھا وہ غلط ہو گیا
جالندہری
(پھر) تو حق ثابت ہوگیا اور جو کچھ فرعونی کرتے تھے، باطل ہوگیا
علامہ جوادی
نتیجہ یہ ہوا کہ حق ثابت ہوگیا اور ان کا کاروبار باطل ہوگیا
محمد جوناگڑھی
پس حق ﻇاہر ہوگیا اور انہوں نے جو کچھ بنایا تھا سب جاتا رہا
احمد رضا خان
تو حق ثابت ہوا اور ان کا کام باطل ہوا،
ابوالاعلی مودودی
اس طرح جو حق تھا وہ حق ثابت ہوا اور جو کچھ اُنہوں نے بنا رکھا تھا وہ باطل ہو کر رہ گیا
محمد حسین نجفی
(نتیجہ یہ نکلا کہ) حق ثابت ہوگیا۔ اور جو جھوٹے کاروائی کر رہے تھے وہ باطل ہوگئی۔
طاہر القادری
پس حق ثابت ہوگیا اور جو کچھ وہ کر رہے تھے (سب) باطل ہوگیا،
: