فَغُلِبُوا هُنَالِكَ وَانْقَلَبُوا صَاغِرِينَ
احمد علی
پھر اس جگہ ہار گئے اور ذلیل ہو کر لوٹے
جالندہری
اور وہ مغلوب ہوگئے اور ذلیل ہوکر رہ گئے
علامہ جوادی
وہ سب مغلوب ہوگئے اور ذلیل ہوکر واپس ہوگئے
محمد جوناگڑھی
پس وه لوگ اس موقع پر ہار گئے اور خوب ذلیل ہوکر پھرے
احمد رضا خان
تو یہاں وہ مغلوب پڑے اور ذلیل ہوکر پلٹے
ابوالاعلی مودودی
فرعون اور اس کے ساتھی میدان مقابلہ میں مغلوب ہوئے اور (فتح مند ہونے کے بجائے) الٹے ذلیل ہو گئے
محمد حسین نجفی
اس طرح وہ (فرعون اور فرعونی) مغلوب ہوئے اور ذلیل و رسوا ہوکر رہ گئے۔
طاہر القادری
سو وہ (فرعونی نمائندے) اس جگہ مغلوب ہوگئے اور ذلیل ہوکر پلٹ گئے،