ثُمَّ كَانَ عَلَقَةً فَخَلَقَ فَسَوَّىٰ
احمد علی
پھر وہ لوتھڑا بنا پھر الله نے اسے بنا کر ٹھیک کیا
جالندہری
پھر لوتھڑا ہوا پھر (خدا نے) اس کو بنایا پھر (اس کے اعضا کو) درست کیا
علامہ جوادی
پھر علقہ بنا پھر اسے خلق کرکے برابر کیا
محمد جوناگڑھی
پھر وه لہو کا لوتھڑا ہوگیا پھر اللہ نے اسے پیدا کیا اور درست بنا دیا
احمد رضا خان
پھر خون کی پھٹک ہوا تو اس نے پیدا فرمایا پھر ٹھیک بنایا
ابوالاعلی مودودی
پھر وہ ایک لوتھڑا بنا، پھر اللہ نے اس کا جسم بنایا اور اس کے اعضا درست کیے
محمد حسین نجفی
پھر وہ ایک لوتھڑا بنا پھر اس (خدا) نے اسے پیدا کیا اور پھر (اس کے) اعضاء درست کئے۔
طاہر القادری
پھر وہ (رحم میں جال کی طرح جما ہوا) ایک معلّق وجود بن گیا، پھر اُس نے (تمام جسمانی اَعضاء کی اِبتدائی شکل کو اس وجود میں) پیدا فرمایا، پھر اس نے (انہیں) درست کیا،