إِذَا زُلْزِلَتِ الْأَرْضُ زِلْزَالَهَا
احمد علی
جب زمین بڑے زور سے ہلا دی جائے گی
جالندہری
جب زمین بھونچال سے ہلا دی جائے گی
علامہ جوادی
جب زمین زوروں کے ساتھ زلزلہ میں آجائے گی
محمد جوناگڑھی
جب زمین پوری طرح جھنجھوڑ دی جائے گی
احمد رضا خان
جب زمین تھرتھرا دی جائے جیسا اس کا تھرتھرانا ٹھہرا ہے
ابوالاعلی مودودی
جب زمین اپنی پوری شدت کے ساتھ ہلا ڈالی جائے گی
محمد حسین نجفی
جب زمین پوری شدت سے ہلا ڈالی جائے گی۔
طاہر القادری
جب زمین اپنے سخت بھونچال سے بڑی شدت کے ساتھ تھرتھرائی جائے گی،
: